لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سیٹلائٹ سنٹرز کی کا ماہانہ کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ

لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سیٹلائٹ سنٹرز کی کا ماہانہ کارکردگی رپورٹ لینے کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے بورڈ کا نوا ں اجلاس، ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے نے 13 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سنیئر ممبر، سابق سنیئر ممبر بابر حیات تارڑ، یسرب ہنجرا، مبین الدین قاضی اور وقار مشتاق طور، سمیت بیشتر ڈویزنل کمیشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے معظم اقبال سپرا نے 13 نکاتی ایجنڈے میں پی ایل آر اے سٹاف کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ، سروس ریگولیشنز، گروپ انشورنس سمیت دیگر شامل معاملات کا ذکر کیا اجلاس میں قانونگوئی کی سطح پر قائم کیے جانے والے 115 سنٹر، موبائل وین سے سروس، 18 قانونگوئی کی سطح پر 200 سٹلائیٹ سنٹرز اور یو اے ای، یو ایس اے، یو کے اور کے ایس اے ایمبیسی میں قائم کے جانے والے سنٹرز کو باقاعدہ طور پر اضافی ریکارڈ سنٹر نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا چیئرمین پی ایل اے آر کی جانب سے 200 سیٹلائٹ سنٹرز سے ہر ماہ باقاعدگی سے کارکردگی رپورٹ لینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -