بازار کھلنے سے تاجروں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی،صفدر بٹ

بازار کھلنے سے تاجروں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن کے صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ تاجربرادری وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ بازار مارکیٹیں کھلنے سے تاجروں کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ تاجروں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ لبرٹی ٹریڈرز ایسویسی ایشن اس مشکل اور کٹھن حالات میں اپنے تاجر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے