حکمران سیاست چھوڑ کر ایک قوم بننے کا سبق دیں،جواد احمد

  حکمران سیاست چھوڑ کر ایک قوم بننے کا سبق دیں،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے مگر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبران کی سیاسی تقریریں سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اجلاس کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہ کو ریلیف دینے اور قوانین بنانے کے لئے بلایا گیا مگر وہاں سیاسی جوڑ توڑ کا کام شروع ہوگیا، تحریک انصاف کے لیڈران کو وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اسمبلی سیشن میں عوامی فلاحی اقدامات کا نعرہ بلند کرنا چاہیے۔

مگر وہاں بے وقت کی پوائنٹ اسکورننگ کا راگ الاپا جارہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے بزریعہ ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مافیا ز ہیں،عمران خان صر ف کہتے ہیں کرتے کچھ نہیں اب تک گندم اورچینی کے معاملے میں کس کو سزا ملی حکومت بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرتی ہے اور نگرانی کاکوئی نظام نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -