حکومت نے کورونا وباکے دوران موثر اقدامات کئے،سعدیہ سہیل

حکومت نے کورونا وباکے دوران موثر اقدامات کئے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران موثر اقدامات کئے جن کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں اْن کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عملے کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو موثر طور پر روکا جا سکتا ہے۔ کرونا وبا کے حوالے سے قائم ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو جامع اور موثر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام اس ہیلپ لائن سے استفادہ حاصل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -