طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کی اصل ہیروز ہیں۔یہ ایوان ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا کی تشخیص ہونے ہر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔طبی عملے کو حکومت کی جانب سے مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے کی مسلسل شکایات آرہی ہیں۔

حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر ڈاکٹرز کی ہدایات کو بھی نظر انداز کررہی ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس سمیت تمام بنیادی چیزیں فراہم کی جائیں۔حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے میں ڈاکٹرز کی تجاویز کو ترجیحی دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -