مہنگائی بم نے عوام پر قیامت برپا کر رکھی ہے،اشرفبھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے لاک ڈاؤن سے پریشان عوام پر مہنگائی بم نے مزید قیامت برپا کی ہوئی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے جامع اقدامات کر ئے تا کہ ذخیرہ اندوذ مافیا عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں لوٹنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کرونا وائرس کے پیش نظراس بار رمضان بازارنہیں لگائے گئے۔
اور یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے سبسڈی دے کر عوام کو سستی اشیاء مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مگر کوئی بھی یوٹیلیٹی سٹور ایسا نہیں ہے کہ جہاں پر استعمال کی تمام اشیاء دستیاب ہوں۔چینی اورآٹا یا تو نایاب ہیں اوراگر کہیں دستیاب بھی ہیں تو اس کے ساتھ دیگر اشیاء خریدنے کی شرائط رکھی گئی ہے جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو یہ موقف رکھتی ہے کہ تمام تر وسائل پر پوری قوم کا حق ہے لہذا اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اتنی ہونی چاہیں کہ جس سے ہر کوئی مستفید ہونہ کہ صرف ایک فیصد اپنے وسائل سے 99فیصد کا حق ہی مار دے، عوام کے مسائل دن بدن گھمبیر تر ہوتے چلے جارہے ہیں مگر پی ٹی آئی اپنے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں۔