حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی،شاداب رضا

حکومت عوام کو سہولیات دینے میں ناکام ہو گئی،شاداب رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی شہری حقوق دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافی ٹیکس کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈال رہی ہے۔ذخیرہ اندوزوں۔خو دساختہ مہنگائی،منافع خوروں اور گندم سمگل کرنے والوں کے خلاف حکومت کاروائی کیوں نہیں کر رہی؟محمد شاداب رضا نے کہا کہ حکومت محض زبانی جمع تفریق سے کام چلا رہی ہے۔
عوام کے صبر کا حکمران مزید امتحان نہ لیں۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت حکمرانوں کی نا اہلی اورناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ شاداب رضا نے کہا کہ ماہ رمضان میں ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے، مہنگائی وذخیرہ اندوزی کرنے والے بے لگام ہوچکے ہیں حکومتی رٹ دور تک نظر نہیں آرہی،رمضان المبارک رحمتیں،برکتیں اور نعمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے ذخیرہ اندوز عذاب الہی کو دعوت نہ دیں،ہمیں مل کر اتحادی ویکجہتی کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہوگی،مخیر حضرات آگے بڑھ کر غرباء ومستحقین کی مددکیلئے کردار ادا کریں۔