وقف املاک سٹاف کالونی کے فلیٹس کی مرمت کے لئے کمیٹی کا قیام

وقف املاک سٹاف کالونی کے فلیٹس کی مرمت کے لئے کمیٹی کا قیام

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات پر سٹاف کالونی راوی روڈ میں رہائشی فلیٹس کی مرمت کے کام کے لئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس کی سربراہی میں نعیم خان اور سعیدالرحمن خٹک پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔چیئرمین کے احکاما ت کے مطابق قائم کردہ کمیٹی سٹاف کالونی میں فلیٹس کی مرمت،رنگ روغن،صاف پانی کی سپلائی،فلٹریشن پلانٹ،پارک کی تعمیرو مرمت، پھول اور پودے لگانے ودیگر کام کروائے جائیں گے۔

۔ایکسئین عارف بٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی جانب سے کمیٹی کے قیام سے تمام کا م جلد اور شفافیت سے انجام دیئے جائیں گے۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -