گھروں میں قرنطینہ کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد اب کورونا مریض اپنے گھروں میں بھی قرنطینہ کر سکیں گے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل کی سطح پر ہوم آئسولیشن کمیٹی بنا د ی ہے۔کمیٹی کے ممبر میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ڈی او ہیلتھ، ایم او ریگولیشن شامل ہوں گے۔
کمیٹی گھروں میں قرنطینہ کے لیے بہبود آبادی، لائیو سٹاک اور محکمہ ایکسائز کی خدمات بھی لے گی۔ ڈٍی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مذکورہ محکمے گھروں کی انسپکشن اور کورونا مریض کی رپورٹنگ بھی کمیٹی کو دیں گے۔