یکم جون سے نجی سکول کھولنے کی اجازت دی جائے،میاں شبیر

یکم جون سے نجی سکول کھولنے کی اجازت دی جائے،میاں شبیر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) نجی سکولوں کی پاکستان بھر سے نمائندہ تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم،وزراء اعلی، گورنرز، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ انہیں یکم جون سے سکول کھولنے کی اجازت دی جائے، ملک بھر کے تمام نجی ادارے اس ضمن میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔نجی تعلیمی اداروں کے مرکزی نمائندوں،میاں شبیر،ملک خالد احمد، حنیف انجم،صادق صدیقی،مزمل صدیقی،شاہد نور،عمران یوسف،وسیم عابد،نے مرزا کاشف کی زیر قیادت اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے کہا کہ ملک بھر کے دولاکھ سے زائد سکولوں اور ان کے ساتھ بیس لاکھ کے قریب سٹاف بہت بری معاشی حالت کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ کروڑوں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔کاشف مرزا نے حکومت کو زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سکولوں کی انتظامیہ انتہائی ذمہ دار لوگ ہیں اور وہ بچوں کو اپنا بچہ سمجھتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

اس لئے حکومتی ایس او پیز(قوائد و ضوابط) کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سکول کھول سکتے ہیں انہوں نے وزیر تعلیم کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -