کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے،شمسہ علی

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے،شمسہ علی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ وفاق اور وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے مگر حفاظتی تدابیر پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے، ہماری حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔

دوسری طرف رمضان المبارک بھی چل رہاہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ ہر مقام پر سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کا انتظام ہوگا۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ آگ برساتا سورج بھی کرونا کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔ شمسہ علی نے کہا کہ نادرا آفس کے باہر خواتین کا رش روکنا چاہیے تاکہ ہم لاک ڈاؤن کی طرف دوبارہ نہ جاسکیں۔ انہوں نے کہا ہمارا محکمہ ہیلتھ عوام سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ مگر عوام کو نہ اپنا خیال ہے نہ کسی اور۔ شمسہ علی نے کہا کہ کفالت پروگرام کی امدادی رقوم سب کو ملے گی۔ صرف بائیو میٹرک سسٹم کی وجہ سے دیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -