سندھ کا حکمران ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے،اعجاز چودھری

  سندھ کا حکمران ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں ڈویژن کے ضلعی صدور کی کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ سے ملاقات، کورونا وائرس کی روک تھام، ٹائیگر فورس اور عوام کودرپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خان، صدر منڈی بہاؤالدین میجر (ر)ذوالفقار، صدر نارووال چوہدری طارق انیس، صدر گجرات سلیم سرور جوڑا، علیم اللہ وڑائچ، جواد حسن منج اور مہر رضوان سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ سندھ کا حکمران ٹولہ اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔۔

، کئی سال برسراقتدار میں رہنے والی پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں بْری طرح ناکام رہی ہے۔

، پیپلزپارٹی کی قیاد ت اپنے گریبانوں جھانکیں، احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ سندھ کی مستحق عوام کی مالی امداد کی گئی ہے، پیپلزپارٹی آج اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے اندون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، بلاول زرداری تعصب کی عینک اتاریں۔ اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے مریض سسک سسک کے مررہے ہیں، سندھ کے ناکا م حکمران تباہی اور بربادی کے برابر کے ذمہ دار ہیں، پیپلزپارٹی کے درباریوں کا ٹولہ زہر اگلنے اور لوٹ مار کرنے کے سواکوئی دوسرا کام نہیں کررہا، کورونا وائرس پر بھی بلاول زرداری اور ان کے حواری سیاست کرنے سے باز نہیں آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -