ہائیڈرو یونین کا اضافی تنخواہ کی منظوری کے اعلان پر واپڈام حکام سے اظہار تشکر

ہائیڈرو یونین کا اضافی تنخواہ کی منظوری کے اعلان پر واپڈام حکام سے اظہار ...

  

لاہور(پ ر)واپڈا اتھارٹی اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے باہمی مذاکرات کے نتیجہ میں واپڈا ملازمین کو عیدالفطر کے موقعہ پر ہر سال ماضی کی طرح ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے گی یہ تنخواہ واپڈا کارکنوں کو کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود دن رات فرائض سرانجام دینے کے اعتراف میں بطور انعام کے منظور کی گئی ہے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے ایک ہنگامی اجلاس میں واپڈا اتھارٹی کے اس فیصلہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ واپڈا کے ملازمین انشاء اللہ قومی ادارہ کی تعمیر وترقی اور اس کی بہتر کارکردگی میں اضافہ کرنے میں کوئی کسر ایفاء نہیں رکھیں گے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -