چیف انجینئر لیسکو کا دورہ مصطفی آباد سب ڈویژن،عوامی شکایات دور کرنیکی ہدایت

چیف انجینئر لیسکو کا دورہ مصطفی آباد سب ڈویژن،عوامی شکایات دور کرنیکی ہدایت

  

لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار نے لیسکو سینٹرل سرکل کی مصطفی آباد سب ڈویثرن اور شیخوپورہ سرکل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ٹرانسفارمرز ٹرالیوں کی دستیابی اور ٹی اینڈ پی کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا عبدالستار نے شیخوپورہ سرکل سرکل کے کسٹمر سروسز سینٹر اور 118 کمپلینٹ سینٹر کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صارفین کی جانب سے موصول شدہ شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

ے ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ لیسکو کے معزز صارفین تک محفوظ اور معیاری بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کو ہم سب کا اولین مقصد قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے تاکہ لاہور سمیت لیسکو کے زیرانتظام تمام سرکلز میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو احسن اسلوبی سے پورا کیا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -