محکمہ صحت میں نان پروفیشنل افراد کی تعیناتی قابل مذمت ہے،پی ایم اے

محکمہ صحت میں نان پروفیشنل افراد کی تعیناتی قابل مذمت ہے،پی ایم اے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت میں نان پروفیشنل افراد کی تعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقرباء پروری کا یہ عمل ناقابل قبول ہے۔بیان کی وضاحت کرتے ہوئے صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر اشرف نظامی نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس میں وبائی امراض کے کنٹرول کی برانچ (CDC) کی ڈائریکٹر کو تبدیل کر کے ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر کی بجائے ا قرباء پروری کے تحت ایک نان پروفیشنل کو یہ عہدہ دینا حکومتی بددیانتی ہے اور نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ جبکہ COVID-19سے نپٹنے کیلئے اہل، محنتی اور ٹیکنیکل افسران کی شدید ضرورت ہے۔صدر پی ایم اے لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ وبائی صورتحال کے دوران محکمہ صحت میں غیر قانونی، غیر آئینی،غیر اخلاقی اور نان ٹیکنیکل اقدامات کا نوٹس لیں اور محکمہ کو تباہی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -