بلوچستان حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ

  

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری سطح پر عید الفطر انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے اراکین کابینہ کو ہدایت کی کہ عید کے موقع پر بڑے اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں کے انعقاد سے اجتناب کیا جائے تاکہ کورنا وائرس سے بچا کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور سماجی فاصلے برقرار رہ سکیں۔کابینہ کی جانب سے عوام الناس اراکین اسمبلی قبائلی و سماجی معتبرین سے بھی سر کاری سطح پر باقاعدہ اپیل کی گئی ہے کہ عید سادگی سے مناتے ہوئے اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں سے گریز کیا جائے اور عوام خود کو کورناوائرس سے محفوظ رکھ کر اپنے خاندان کو بھی اس سے محفوظ بنائیں کابینہ نے کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی اور وائرس سے جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا کی۔دریں اثناء اجلاس میں مختلف اہم صوبائی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ فیصلے کئے گئے کابینہ نے نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذر یعے بھرتی کی منظوری دے دی فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے کابینہ نے کوئٹہ میں پائلٹ پر و جیکٹ کے طور پر شہری جائدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئی ایس پر مشتمل کمپیوٹر ائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی منصوبے پر بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائینسز کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے۔ کابینہ نے روشن بلوچستان پروگرام کے تحت شمسی توانائی کے زریعہ دیہاتوں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے میں ترمیم کی منظوری دے دی جسکے تحت پروگرام کا اطلاق نیشنل گرڈ سے غیر منسلک کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈسے منسلک دوردراز علاقوں میں بھی ہو سکے گا۔

بلوچستان حکومت

مزید :

صفحہ اول -