سینئر پی آر او سوئی ناردرن گیس اویس باجوہ کے سسر کی رسم قل

سینئر پی آر او سوئی ناردرن گیس اویس باجوہ کے سسر کی رسم قل

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سینئر پی آر او سوئی ناردرن گیس اویس باجوہ کے سسر کی رسم قل گزشتہ روز(منگل کو)ادا کر دی گئی۔ چوہدری عنایت اللہ گھمن (کیمیکل انجینئر) کے ایصاب ثواب کیلئے رسم قل ان کی رہائش گاہ فیز 5ڈیفنس لاہور میں رکھی گئی تھی- پاکستان مسلم لیگ کے سابق وزیر میاں عمران مسعود، سید جواد نسیم اور دیگر اہم شخصیات اور احباب نے شرکت کی- مرحوم کا تعلق ضلع گجرات سے تھا اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، چوہدری شجاعت حسین اور مونس الہی سے قریبی تعلق تھا، تاہم پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھی جاری کئے گئے۔ مرحوم نے بطور انجینئر پاک عرب فرٹیلائزر جی ایم (ایڈمن) راوی ریان اور ایم ڈی کرسٹل لائنز کیمیکلز خدمات انجام دیں۔ وہ انجینئرنگ کونسل آف پاکستان کے ممبر بھی تھے۔ مرحوم اویس باجوہ سینئر پی آر او (سوئی ناردرن)کے سسر اور سردار محمد اسحاق گھمن کے والد تھے۔

رسم قل ادا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -