شیر گڑھ،رات کی تاریکی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق،راہگیر زخمی

شیر گڑھ،رات کی تاریکی میں فائرنگ سے 1 جاں بحق،راہگیر زخمی

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) جلالہ میں دیرینہ دشمنی پر رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا شیرگڑھ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق جلالہ میں پرانی دشمنی پرحبیب اللہ ولد سعد اللہ (فوجی) کو رات کی تاریکی میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے ملزمان نے اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ نماز تراویح کے لئے قریبی مسجد جا رہے تھے فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر پڑوسی معاذ خان ولد ممتاز خان سکنہ جلالہ زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو علاج کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کیا شیرگڑھ پولیس نے مقتول کے بھائی مدین خان کی رپورٹ پر ملزمان وکیل شاہ ولد زبیر شاہ،وسیم ولد اکرام اللہ اورانعام اللہ ولد عبد الواحد ساکنان جلالہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -