ہنگو، ماہ اپریل میں پولیس کی کارروائی، 251ملزمان، 646مشکوک گرفتار
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے ماہ رفتہ اپریل میں مختلف کاروائیوں کے دوران251جرائم پیشہ افراد سمیت646مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاہے۔جن میں 11مجرم اشتہاری،12منشیات فروش اور46منشیات کے عادی افرادی شامل ہے۔جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث دوافرادبھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔جبکہ انسدادی کاروائیوں کے دوران 157افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیا۔گرفتارملزمان سے5کلاشنکوف،5رائفل،8بندوق،22پستول،16چارجرز،1684مختلف بورکے کارتوس،7.222گرام چرس،20گرام ائیس اور20گرام افیون شامل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ماہ رفتہ اپریل کے دوران 251جرائم پیشہ افرادسمیت646مشکوک افرادکوحراست میں لے لیاہے۔گرفتارافرادمیں قتل،اقدام قتل،اغوائیگی،ضرراوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب11مجرم اشتہاری شامل ہے،ملزمان سے مجموعی طورپر5کلاشنکوف5رائفل،8بندوق،22پستول،16چارجرز،1684مختلف بورکے کارتوس برآمدکرکے قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔پولیس نے12منشیات فروشوں کوقانون کی گرفت میں لاکر7.222گرام چرس،20گرام افیون اور20گرام آئیس برآمدکی گئیں۔جبکہ منشیات کے عادی46اورہوائی فائرنگ میں ملوث دواورانسدادی کاروائیوں میں 157افرادکوچالان کرکے مقامی عدالتوں میں پیش کیاگیا۔جبکہ جدیدموبائل سافٹ وئرزوی وی ایس اورسی آر وی ایس کی مددسے2468مختلف گاڑیوں اور11430کے قریب مشکوک افرادکاکریمینل ریکارڈ بھی چیک کیاگیا۔جبکہ شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادپر حساس مقامات'سراوں اوررہائشی ہوٹلوں کی چیکنگ کاعمل بھی دہرایاگیا۔