شیر گڑھ،چھت گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق،والد،والدہ زخمی

  شیر گڑھ،چھت گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق،والد،والدہ زخمی

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) تخت بھائی کے شہری علاقہ وارڈ نمبر ایک میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک چھ سالہ بچہ جان بحق جبکہ بچے کی والد اور والدہ شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو ملبے سے نکال دئیے گئے تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے شہری علاقہ گاڑی بابا میں ایک غریب محنت کش مذمل خان کی مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مذمل خان ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ان کا چھ سالہ بیٹا طلحہ ولد مذمل خان موقع ہی پر جان بحق ہو گیا ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچا دئیے گئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -