راستے کے تنازعے پر سگے بھائیوں میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

راستے کے تنازعے پر سگے بھائیوں میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) تحصیل درگئی کے نواحی علاقہ وزیر آباد میں راستے کے تنازعے پر سگے بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ جبکہ 3بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔4زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردئے گئے۔تفصیلات کے مطابق: درگئی کے نواحی گاؤں وزیر آباد میں دو سگے بھائیوں کے درمیان راستے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائیوں سمیت تین افراد قتل جبکہ 3بچوں سمیت 7ا فراد زخمی ہوگئے ہیں۔قتل ہونے والوں میں دونوں بھائی سابقہ کونسلر حاجی نیاز محمد ولد خلیل الرحمان، گل زمان ولد خیل الرحمان اور مسماۃ (پ) زوجہ حاجی نیاز محمد جبکہ ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور ہسپتال مین چل بسے جبکہ زخمیوں میں صدام حسین ولد حاجی نیاز محمد، صمد خان ولد حاجی نیاز محمد،دانیال خان ولد حاجی نیاز محمد، مسماۃ (ہ) زوجہ محمد عمران اورتین کم سن بچے عیان، اویس پسران گل زمان اور سمیہ دختر محمد عمران شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی وجہ تنازعہ راستے کی ملکیت بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں اور قتل ہونے والوں کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی پہنچائے گئے۔ جہاں سے 4زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ایم ایم سی مردان منتقل کردئے گئے۔ مالاکنڈ لیویز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -