مردان میں واپڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کو ”یوم مطالبات“منایا

مردان میں واپڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کو ”یوم مطالبات“منایا

  

مردان (بیورورپورٹ) ضلع بھر کے واپڈاملازمین نے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاج کو بطور ”یوم مطالبات“ منایا پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکریونین کے زیر اہتمام سینکڑوں ملازمین سرکل چیئرمین امان اللہ اور سرکل سیکرٹری سید محبوب شاہ کی قیادت میں جمع ہوگئے ان ملازمین کے ہاتھوں میں فینافلکس تھے جن پر انہوں نے اپنے مطالبات جلی حروف میں درج کئے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امان اللہ،سرکل سیکرٹری سید محبوب شاہ،ڈویژن ون کے چیئرمین محمد زیبر موسیٰ خیل،مسلم شاہ اورسجادخان نے واپڈا ملازمین کے لئے مراعاتی پیکج کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمے میں ستر فیصد سٹاف کی کمی کا سامناہے بنیادی سہولیات سمیت واپڈا ملازمین کو گوناگو مسائل اور مشکلات درپیش ہیں جان لیوا وبائی مرض میں بھی واپڈا ملازمین پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اورملک بھر میں بلا تعطل بجلی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سوفیصد اضافہ کیاجائے او رتما م ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیاجائے وفاقی ملازمین اور محکموں کے سکیل الاؤنس میں تفریق کا خاتمہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف کو تحفظ دیاجائے اورتمام معیاری آلات اور اوزار فراہم کئے جائیں ملازمین کو ڈبل ڈیوٹی انجام دینے پر ڈبل بونس دیے جائیں انہوں نے مزید کہاکہ ستر فیصد سٹاف کی کمی کو پوراکیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -