دبئی سے 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین کی وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن مکمل

  دبئی سے 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین کی وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دبئی (آئی این پی) دبئی میں قیام پذیر 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی۔دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلا کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔قونصل خانے نے بتایاہے کہ دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افرادسپیشل فلائٹس سے پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے ماہ سے سپیشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں، 17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جب کہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کے سبب ائیرآپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔
خواتین رجسٹریشن