پشاور سمیت ٹیلہ بند کے رہائشیوں کا پی ایچ اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور سمیت ٹیلہ بند کے رہائشیوں کا پی ایچ اے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ ٹیلہ بند سمیت دیگر ملحقہ دیہاتوں کے رہائشیوں نے ان کی ہزاروں کنال اراضی کا قبضہ لینے کی کوششوں پر پی ایچ اے فاؤنڈیشن کیخلاف گزشتہ روز کوہاٹ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو روز قبل پی ایچ اے فاؤنڈیشن انتظامیہ نے ٹیلہ بند، گڑھی محمد حسن، شہید بابا ڈیرہ، غالب خیل، ناک بند، اضاخیل اور اینزرے بابا ڈیرہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی ہزاروں کنال زمین کا معائنہ کرنے آئے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس زمین پر سوڑیزئی کوہاٹ روڈ سوسائٹی سکیم شروع کرینگے اگر چہ پی ایچ اے فاؤنڈیشن انتظامیہ کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں لیکن نام نہاد مالکان سے اس اراضی کی خریداری کا دعویٰ کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ زمین ان ہی کی ہیں اور ان کے پاس اس زمین کا چار سوسالہ قبل محکمہ مال کا ریکارڈ بھی موجود ہیں جبکہ ہزاروں سالوں سے ان کے آباء و اجداد آباد رہ رہے تھے اور آج بھی ان کے قبضے میں ہے مظاہرین نے گورنر اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر نوٹس لیں اور پی ایچ اے فاؤنڈیشن انتظامیہ کو ایسا اقدام اٹھانے سے باز رکھے جس سے بڑا تنازعہ پیدا ہو سکے۔