ایف آئی اے کی تنظیم نوکی منظوری، 7ڈائریکٹرز سمیت 1250نئی بھرتیاں کی جائینگی

ایف آئی اے کی تنظیم نوکی منظوری، 7ڈائریکٹرز سمیت 1250نئی بھرتیاں کی جائینگی

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کی تنظیم نو کی سفارشات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائیں جس کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تنظیم نو کے تحت پہلی مرتبہ ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے سمیت ساڑھے بارہ سو نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں بڑی تعداد میں گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک مزید نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ ایف آئی اے میں اب گریڈ 21 کا ایڈیشنل ڈی جی بھی تعینات ہوگا، یوں تنظیم نو کے تحت گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا نیا عہدہ بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر عہدے کی مزید 7 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے گریڈ 19 کی مزید 4 جب کہ گریڈ 18 کے 28 نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری ہوگی۔ ایف آئی اے میں 56 نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 7 سپرنٹنڈنٹس،97 انسپکٹرز اور 121 نئے اے ایس آئی بھرتی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جلد وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وزارت خزانہ سمیت اکاؤنٹینٹ جنرل کو بھی انتظامات کیحوالے سے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے نئے عہدوں پر شفاف اور جلد تعیناتیوں کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ایف آئی اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -