ڈاکٹرشاہدکریم خان ڈائریکٹرفنانس اینڈ ایڈمن پیڈوتعینات
پشاور(سٹاف رپورٹر) آفس مینجمنٹ گروپ(اوایم جی) سے تعلق رکھنے والے گریڈ18کے سینئرآفیسرڈاکٹرشاہد کریم خان کومحکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) میں بحیثیت ڈائریکٹرفنانس اینڈ ایڈمن کے عہدے پر تعینات کردیا گیاہے۔اس سلسلے میں محکمہ توانائی وبرقیات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہد کریم خان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وہ ا س سے پہلے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ،پی ڈی اے سمیت دیگرمحکموں میں کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ان کا شمارصوبے کے ایمانداراورانتظامی امورمیں وسیع تجربہ رکھنے والے افسران میں کیا جاتاہے۔مزیدبراں محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرشاہدکریم خان اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت میں بھی کوروناوائرس کے سلسلے میں اضافی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔