وفاقی وزرا کی آنکھوں پر تعصب کا چشمہ،صرف الزام لگاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

وفاقی وزرا کی آنکھوں پر تعصب کا چشمہ،صرف الزام لگاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا پیپلزپارٹی سندھ کی پارٹی بن گئی، پیپلزپارٹی وفاق کی پارٹی ہے اور رہے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو روز تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی والے کبھی بھی حقائق پربات نہیں کرتے، وفاقی وزرا الزام لگاتے ہیں، بتاتے کچھ بھی نہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مثال پیپلزپارٹی دورمیں آئی،این آئی سی وی ڈی 2011 میں سندھ حکومت کوملا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد ادارہ امراض قلب کیلئے 11 ارب کابجٹ مختص کیا، این آئی سی وی ڈی سے 70 لاکھ 12 ہزار افراد کا مفت علاج ہوا۔ سندھ کے ہسپتالوں میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔مرتضی وہاب نے تحریک انصاف پر برستے ہوئے کہا کہ ناقدین سے کبھی بھی اچھائی کی توقع نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی والے آتے ہیں بڑی بڑی باتیں کر کے چلے جاتے ہیں۔ جن لوگوں کا کام منفی پروپیگنڈا کرنا ہے انہیں یہ چیزیں نظر نہیں آئیں گی۔ تنقید کرنیوالوں کی آنکھوں پر پیپلزپارٹی کیخلاف تعصب کاچشمہ ہے۔ کہتے ہیں وزیرصحت سندھ نظر نہیں آتیں، ہمارے وزیر پریس کانفرنس نہیں کام کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -