خیرپور،موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی نعشیں برآمد

خیرپور،موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی نعشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور (بیورورپورٹ)خیرپور کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی نعشیں برآمد روذ حادثہ یا قتل کا خدشہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ اکری کی حدود نوراہاو اسٹاپ نیشنل ہائی وے کے مقام پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دونوجوانوں کی نعشوں کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی پولیس نے نعشیں اپنی تحویل میں لیکر مقامی اسپتال منتقل کیں جہاں نعشوں کی شناخت گاؤں کھورکی حاجانو کے رہائشی صدام شیخ اور سدھیر شیخ کے ناموں سے ہوئی مقامی افراد کے مطابق جاں بحق دونوں نوجوان موٹر سائیکل سمیت گرئے ہوئے تھے اگر نوجوان کو کوئی کار ٹکر مارتی یا یہ حادثہ ہوتا تو دونوں نوجوانوں کی نعشیں اور موٹر سائیکل دور پڑی ملتی پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نا ہو سکا تھا