مہمند، ٹائیگر فورس کے 791رضا کار رجسٹرڈ

مہمند، ٹائیگر فورس کے 791رضا کار رجسٹرڈ

  

مہمند (نمائندہ پاکستان)مہمند، رضاکار ٹائیگر فورس کے 791رضاکار رجسٹرڈ۔ 282سٹوڈنٹس، 31میڈیکل، 70 انجینئرز سمیت این جی اوز، سول سرونٹ سمیت تمام رضاکار ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کرے گی۔ 400رضاکاروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں کورونا وباء کے ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے حکومت کے اعلان کردہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی رجسٹریشن ضلعی انتظامیہ نے مکمل کر لی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند افتخار عالم نے اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند میں کورونا کے مثبت کیسیز آنے کے بعد محکمہ صحت اور تمام امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ اب مرکزی اور صوبائی حکومت کی ہدایات پر رضاکر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے جس میں 400رضاکار سٹینڈ بائی پر رکھ کر ان کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔ ضلع مہمند میں کل 791رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔ جس میں 282سٹوڈنٹس، 31میڈیکل، 70 انجینئرز سمیت این جی او، سول سرونٹ سمیت دیگر رضاکار وں نے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرکے رجسٹریشن کرالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حلیمزئی میں 234،تحصیل صافی میں 77، بائزئی سب ڈویژن میں 53اور لوئر مہمند کے چار تحصیلوں یکہ غنڈ، پنڈیالئی، پڑانگ غار اور امبار میں مجموعی طور پر 430رضا کار نے رجسٹریشن کرکے اپنے خدمات ضلعی انتظامیہ کو پیش کی ہے۔ڈی سی مہمند نے بتایا کہ ابتدائی طور پر چار سو رضا کاروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرکے سٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔ جو ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کرے گی۔ اورکورونا سے متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے کر لوگوں کو فوری سہولت پہنچانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -