وزیر اعلیٰ محمود خان کا بزرگ رہنماء یونس صراف کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ نے جماعت اسلامی پشاور کے بزرگ رہنما یونس صراف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے سوات کے علاقہ پجیگرام کی ممتاز شخصیت زڑہ ور خان کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم اور غمزدہ خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔