ملتان: فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو مستقل کرنیکی تیاریاں،68نام فائنل

ملتان: فرنٹ ڈیسک اہلکاروں کو مستقل کرنیکی تیاریاں،68نام فائنل

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سی پی او ملتان محمد حسن رضا خان نے 68 فرنٹ ڈیسک اہکاروں کو مستقل کرنے کی سفارشات بھجوا دیں۔فرنٹ ڈیسک اہکاروں کو چار سال سے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

سے ورکنگ پیپرز مکمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے سی پی او ملتان حسن رضا خان نے صحافیوں کو بتایا کہ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ سروس سٹرکچر بھی بنایا جائے گا۔مستقل کرنے کے حوالے سے ابتدائی طور پر 68 فرنٹ ڈیسک ملازمین کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔ فرنٹ ڈیسک ملازمین ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ فرنٹ ڈیسک ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ انکی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ شہری تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -