کفالت پروگرام: نادرا دفاتر میں بزرگوں کیلئے الگ کاؤنٹر بنایا جائے، احمدرضا سرور

کفالت پروگرام: نادرا دفاتر میں بزرگوں کیلئے الگ کاؤنٹر بنایا جائے، احمدرضا ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سیکرٹری حکومت پنجاب کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ احمد رضا سرور کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس ہوا۔ا جلاس میں کورونا وائرس، احساس کفالت پروگرام، پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، گندم خریداری، ٹڈی دل اور ڈینگی کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالدمحمودگیلانی، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر رانا محمد(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

عارف،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود بابر، ڈی ایف سی مہر اختر سیال، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف،ڈاکٹر احمد نواز، ایس این اے خرم سلیم اور دیگر افسران نے شر کت کی سیکرٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ احمد رضا سرور نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائر س سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر کی آگاہی مسلسل جاری رکھی جائے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے کورونا سے بچا? کا واحد حل احتیاط ہی ہے احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کو کسی قسم کی مشکلات نہیں آنی چاہیں مستحقین کے فنگر پرنٹس کے مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے نادرا کے دفاتر میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کئے جائیں نادرا کے دفاتر میں بزرگوں کیلئے الگ کا?نٹر بنایا جائے سیکرٹری کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ احمد رضا سرور نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحر ک ہو کر کام کریں۔

احمدرضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -