اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں آن لائن تعلیمی سسٹم کی بھرپور پذیرائی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں آن لائن تعلیمی سسٹم کی بھرپور پذیرائی

  

بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے آن لائن فاصلاتی طریقہ تعلیم کی تعلیمی حلقوں میں بھرپور ستائش جا رہی ہے۔ جامعہ کی جانب سے کووڈ19وباء کے بحران کے تناظر میں فوری موثر اور قابل عمل آن لائن تعلیمی پروگرام متعارف کرانے پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرکے تدبر اور لیڈر شپ کو سراہا جا رہا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے طلبہ وطالبات کو مسلسل رہنمائی اور تعلیمی سرگرمیوں کی بلا تعطل روانی کو مثالی قرار دیا۔ سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار نعیم مسعود اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے ایک ویب چینل انٹرویو میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے آن لائن کلاسز کے بروقت اقدام کو سراہا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر مظفر آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے تمام فیکلٹی ممبران کو اسلامیہ یونیورسٹی کے آن لائن ایجوکیشن ماڈل کو اپنانے کے لیے ہدایت دیں۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی نصاب کی آن لائن پورٹل پر فراہمی اور سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کے ذریعے طلبہ وطالبات تک تعلیمی مواد کی ترسیل اور ان سے موثر رابطہ جامعہ اسلامیہ کا مثالی اقدام ہے۔ اس طرح سول سوسائٹی، میڈیا اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے بھی مختلف ذرائع سے اپنے پیغامات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے اس احسن اقدام کی تعریف کی ہے جسکی بدولت ہزاروں طلباء کا مستقبل موجودہ غیر یقینی صورتحال میں بالکل محفوظ ہو گیا اور سمسٹر کے ضیاع کا کوئی اندیشہ باقی نہیں رہا۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -