چینی سبسڈی، ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر لیا

چینی سبسڈی، ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر لیا
چینی سبسڈی، ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی بحران پرسبسڈی دینے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چینی بحران پرسبسڈی دینے کے معاملے پر بیان لیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے سمیت 7رکنی کمیشن وزیراعلیٰ کا بیان ریکارڈ کرےگا اور چینی پردی جانےوالی سبسڈی پرسوالات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے کمیشن کے سر براہ واجد ضیاسے ملاقات کی جس میں کمیشن کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، اسد عمر نے ای سی سی فیصلوں کے حوالے سے بیان قلمبند کرایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -