کے الیکٹرک کا ملازم کرونا سے جاں بحق، واٹر بورڈ کا اکائو نٹ افسر متاثر

کے الیکٹرک کا ملازم کرونا سے جاں بحق، واٹر بورڈ کا اکائو نٹ افسر متاثر
کے الیکٹرک کا ملازم کرونا سے جاں بحق، واٹر بورڈ کا اکائو نٹ افسر متاثر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے دو اہم اداروں کے ملازمین بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے جن میں سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے ادارے کے ایک ملازم کی کرونا وائرس سے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کا ملازم کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ادارہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

واٹر بورڈ کراچی کا ایک اکائو نٹ افسر بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اکائونٹ افسر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -