حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں،ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا،آصف زرداری

حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں،ملک میں موجود تمام اتفاق ...
حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں،ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا،آصف زرداری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں،حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے کورونا ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا،صدر زرداری نے کرونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے،جب پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو ملک دہشت گردی اور نفاق کا شکار تھا،ہم نے قومی اتفاق رائے سے سوات آپریشن کیا اور امن لیکر آئے۔

آصف زرداری نے کہاکہ ملک میں اناج کا بحران تھا، آٹے پر جھگڑے ہو رہے تھے،ہم نے خودکفیل کیا،ہم نے قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے ۔

سابق صدر نے کہاکہ بلوچستان ناراض تھا ،آغاز حقوق بلوچستان پیکج دے کر انہیں ساتھ جوڑا،مشرف آمریت کی وجہ سے وفاق خطرات کی زد میں آچکا تھا،ہم نے صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا،ہم نے خیبر پختونخوا کو نام دیا اور گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیا۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ حکمران پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں،حکمرانوں نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -