آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب کا خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب کا خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے ...
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب کا خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب نے خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں خورشیدشاہ کی 2 بیویوں بی بی گل ناز اور بی بی طلعت،بیٹے زیرک شاہ اور بھتیجے کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کیاگیا۔

نیب نے تمام ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا22 اپریل کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ، درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کیخلاف شواہد کو نظرانداز کیا ،سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ خورشیدشاہ اور اہلخانہ بینک اکاﺅنٹس میں موجود84 ہزارامریکی ڈالرز کاحساب نہ دے سکے ،خورشیدشاہ اور اہلخانہ اکاﺅنٹس میں پڑے37 کروڑ سے زائد کا بھی حساب نہ دے سکے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -