متحدہ عرب امارات سے واپس آنے والے کتنے پاکستانیوں میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ؟

متحدہ عرب امارات سے واپس آنے والے کتنے پاکستانیوں میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ...
متحدہ عرب امارات سے واپس آنے والے کتنے پاکستانیوں میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ؟

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے واپس پہنچنے والے 65 پاکستانی باشندوں میں کورونا پازٹیو کی تصدیق ہو گئی۔عرب امارات سے ملک واپس پہنچنے والے 65 پاکستانی باشندوں میں کورونا پازٹیو کی تصدیق ہو گئی، تمام مریضوں کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کے قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایس او پیز کے تحت پروسس مکمل کرکے کورونا نیگٹیو افراد کو ان کے گھروں کو بھجوا دیا جائے گا جبکہ کورونا پازٹیو کے تمام مریضوں کا باقاعدہ علاج معالجہ قرنطینہ سینٹر میں ہی کیا جائے گا جہاں وہ صحت یاب ہونے تک مقیم رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -