امریکہ میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

امریکہ میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی
امریکہ میں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

  

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن بند ہونے کے بعد امریکا سے ویڈیو پیغامات کے ذریعے دہائیاں دینے والی اداکارہ میرا کی سن لی گئی۔فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث امریکا میں کورونا کی وبا سے پریشان اداکارہ کو پاکستانیوں کو لانے والے خصوصی طیارے کے ذریعے واشنگٹن سے پاکستان کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، اداکارہ میرا سمیت 150 پاکستانی امریکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن روانہ ہوئے۔

پاکستانی سفیر اسد مجید نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کیا جب کہ امریکا سے روانہ ہونے والے پاکستانی مسافروں کے آج شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ میرا نیویارک میں پھنس گئی تھیں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پیغامات کے ذریعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے لیے پیسے نہ ہونے کی دہائیاں دے رہی تھیں۔

مزید :

تفریح -