شہباز شریف اثاثہ جات منجمد کیس، فریقین کے وکلا کو بحث کےلئے طلب

شہباز شریف اثاثہ جات منجمد کیس، فریقین کے وکلا کو بحث کےلئے طلب
شہباز شریف اثاثہ جات منجمد کیس، فریقین کے وکلا کو بحث کےلئے طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو بحث کےلئے طلب کرلیااور درخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے اثاثہ جات منجمد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی،شہباز شریف نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیے جاسکتے۔احتساب عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کےلئے طلب کرلیااوردرخواست پر کارروائی 3 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -