حکومت نے 9 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

حکومت نے 9 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے
حکومت نے 9 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

  

کراچی (ویب ڈسک) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت نے 2349 ارب (ساڑھے 23کھرب)روپے کے قرضے حاصل کیے جن کے بعد مارچ 2020کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 34ہزار 135ارب (341کھرب )روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2019 کے اختتام تک مجموعی قرضوں کی مالیت 31 ہزار 786ارب روپے تھی۔رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران مقامی قرضوں کی مالیت میں ایک ہزار 746 ارب جبکہ غیرملکی قرضوں میں 603 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جنوری تا مارچ تیسری سہ ماہی کے دوران حکومت کے مجموعی قرضوں میں 1466 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔حکومت کے مقامی قرضے 3 ماہ میں 800 ارب روپے بڑھ گئے۔

مقامی قرضوں کی مالیت مارچ 2020کے اختتام تک 22ہزار 477ارب روپے تک پہنچ گئی۔تین ماہ میں غیرملکی قرضوں کی مالیت میں 725 ارب روپے کا اضافہ ہوا‘غیرملکی قرضوں کی مالیت 11ہزار 658 ارب روپے تک پہنچ گئی۔حکومت نے جنوری تا مارچ مارکیٹ ٹریڑری بلز کے زریعے 672ارب روپے کے قرضے حاصل کیے۔مارکیٹ ٹریڑری بلز کے زریعے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت مارچ 2020 کے اختتام تک 5 ہزار 486 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -