جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے، وزیراعظم عمران خان

جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے، وزیراعظم عمران خان
جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے، وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاو¿ن کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبوں سے مشاورت کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پابندیوں میں مزید نرمی کا عندیہ دے دیا ہے۔کابینہ ارکان کا عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر اظہار تشویش جس پر وزیراعظم نے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے وزیراعظم نے پاکستان میں لاک ڈائون جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -