ٹارزن شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی،دھیلے کی کرپشن پارٹ 3 آج دوپہر 2 بجے پیش کی جائےگی،شہزاد اکبر

ٹارزن شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی،دھیلے کی کرپشن پارٹ 3 آج دوپہر 2 بجے ...
ٹارزن شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی،دھیلے کی کرپشن پارٹ 3 آج دوپہر 2 بجے پیش کی جائےگی،شہزاد اکبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ ٹارزن شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی ہے،دھیلے کی کرپشن پارٹ 3 آج دوپہر 2 بجے پیش کی جائےگی۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ٹارزن شہبازشریف کی لندن سے واپسی ہوچکی ہے،قوم کو سب کچھ بتانے کا اب یہ مناسب وقت ہے،معاون خصوصی نے کہاکہ بھینسوں کا دودھ کن سرکاری ٹھیکیداروں اور پراپرٹی ڈویلپرز کو بیچا؟،بتایا جائے کہ اس سنہری دودھ کے اربوں روپے کیسے اپنے لیے حلال کیے؟شہزاد اکبرنے کہاکہ دھیلے کی کرپشن پارٹ 3 آج دوپہر 2 بجے پیش کی جائےگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -