فردوس عاشق اعوان نے حکومتی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کی تو آگے سے کیا پیغام ملا ؟ حیران کن خبر آ گئی

فردوس عاشق اعوان نے حکومتی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بلاول بھٹو سے ملاقات کی ...
فردوس عاشق اعوان نے حکومتی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بلاول بھٹو سے ملاقات کی کوشش کی تو آگے سے کیا پیغام ملا ؟ حیران کن خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ کیا تو ان کیلئے سیاست کا سفر اب مزید مشکل ہو تا چلا جارہاہے کیونکہ انہوں نے عہدے سے ہاتھ دھونے کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی تو آگے سے کورا جواب مل گیا ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی را بطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے اور اس حوالے سے جب انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے کوششیں شروع کیں تو انہیںصاف جواب دے دیا گیا یعنی بلاول بھٹو زرداری نے صاف انکار کر دیا ۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی میڈیا میں گردش کر تی رہیں کہ انہوں نے دورہ سندھ سے واپسی پر سرکٹ ہاﺅس میں قیام کرنے کی کوشش کی اور اس دوران انہوں نے متعلقہ عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بغیر اطلاع کے سرکٹ ہاﺅس پہنچیں اور ان کیلئے کمرہ کھولنے کیلئے کہا لیکن انہوں انکار کر دیا ۔

مزید :

قومی -