خسرو بختیار اور ہاشم جوان بخت کیخلاف تحقیقات کا حکم،عدالت نے کتنے عرصے کا وقت دیا؟

خسرو بختیار اور ہاشم جوان بخت کیخلاف تحقیقات کا حکم،عدالت نے کتنے عرصے کا ...
خسرو بختیار اور ہاشم جوان بخت کیخلاف تحقیقات کا حکم،عدالت نے کتنے عرصے کا وقت دیا؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب اپلیٹ ٹربیونل نے نیب  کو وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کے خلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔ٹربیونل کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں نیب کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ہم نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ  جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر نے احسن عابد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں۔دونوں کے اثاثوں میں  5 سال کے دوران 100 ارب کا اضافہ ہوا۔ نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کی تو کیس لاہور ٹراسفر کردیا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب ملتان سے کیس لاہور منتقل کرنا بدنیتی پر مبنی اور خلاف قانون ہے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا چیرمین نیب کا استحقاق ہے کہ وہ انکوائری کسی بھی بیورو کو منتقل کر سکتے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ہم نیب کو تین ماہ کا وقت دیتے ہیں انکوائری مکمل کر کہ رپورٹ جمع کروائی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نیب لاہورکو مخدوم خسروبختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف کرپشن انکوائری کی درخواستیں دی گئی تھیں۔

خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر اصل اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔دوسری جانب ہاشم جواں بخت پر اتحاد شوگر ملز، میگا پراجیکٹس اور ڈی ایچ اے لاہور میں بھی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -