پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، کونسے معروف کھلاڑی باہر ہو گئے اور کون نیا شامل ہوا ؟ بڑی خبر آ گئی

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، کونسے معروف کھلاڑی باہر ہو گئے ...
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ، کونسے معروف کھلاڑی باہر ہو گئے اور کون نیا شامل ہوا ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے جس کے مطابق اے کیٹگری میں صرف تین ہی کھلاڑی جگہ بنا پائیں ہیں جن میں کپتان بابراعظم ، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور باولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ، نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق بی کیٹگری میں عابد علی ، اسد شفیق ، حارث سہیل ، حمد عباس ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شان مسعود، یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ سی کیٹگری میں فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ،امام الحق ،نسیم شاہ ، عثمان شنواری شامل ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایمرجنگ پلیئرز کیٹگری میں حدی علی ، حارث روف اور محمد حسین کو شامل کیا گیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔
حسن علی ، محمد عامر اور وہاب ریاض کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کر دیا گیاہے تاہم وہ ٹیم میں سلیکشن کیلئے زیر غور رہی ہیں گے ۔
مصباح الحق نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر شامل کیا گیاہے ، سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی گزشتہ 12 مہینے کی پرفارمنس کا تجزیہ کیا اور آئندہ سال کیلئے ٹیم کی ضروریات کو مد نظر رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ انہوں نے ہماری تجویز پر حارث ، حیدر اور حسین کو ایمرجنگ پلیئر کنٹریکٹ دیا ، مجھے یقین ہے کہ یہ اقدام مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے موٹیویٹ کرے گا کہ وہ بھی اس طرح کے فوائد حاصل کریں ۔
مصباح الحق کا کہناتھا کہ محمد عامر ، حسن علی اور وہاب ریاض کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا مشکل فیصلہ لیا ہے اور اس کی وجہ ہے کہ حسن علی نے تقریبا انجری کی وجہ سے پورا سیزن ہی مس کر دیا جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ہی کھیلنا چاہتے ہیں ۔
ان کا کنہاتھا کہ عامر اور وہاب سینئر اور تجربہ کار فاسٹ باولرز ہیں اور وہ زیر غور رہیں گے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے بہت کردار ادا کر سکتے ہیں ۔مصباح الحق کا کہناتھا کہ رضوان کی ترقی کرتے ہوئے نہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیاہے جبکہ سرفراز کو بھی بی کیٹگری میں ہی رکھا گیا ہے کیونکہ وہ نہایت تجربہ کار کھلاڑی اور سابق کپتان ہیں جس کی مستقبل میں ٹیم کو ضرورت پڑے گی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کی پریکٹس اور دیگر چیزیں متاثر ہوئیں ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ بھی لیے اور آج کل آن لائن کلاسز بھی جاری ہیں جس سے کھلاڑیوں کو بہت استفادہ ہو رہا ہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 700 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

کھیل -