تحریک انصاف کس شخصیت کی وجہ سے اقتدار میں آئی؟ فواد چودھری نے بتادیا

تحریک انصاف کس شخصیت کی وجہ سے اقتدار میں آئی؟ فواد چودھری نے بتادیا
تحریک انصاف کس شخصیت کی وجہ سے اقتدار میں آئی؟ فواد چودھری نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کو سمجھتے ہیں، ان کے قریب ہیں اور انہی کی وجہ سے ہی پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک خبررساں ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا خسروبختیار چینی بحران کے حوالے سے وہ بے قصور ہیں، سبسڈی دینا پالیسی فیصلہ تھا، چینی پر 80 فیصد سبسڈی تو مسلم لیگ ن کے دور میں دی گئی لیکن ایف آئی اے رپورٹ کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے یہ لگا کہ اس معاملے میں سب ہمارے ہی لوگ ملوث ہیں۔

فواد نے کہا جس طرح ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ کو پیش کیا گیا وہ نا مناسب تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فرانزک رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھا کیونکہ  ابتدائی رپورٹ کو جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے حکومت کو نقصان ہوا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور ان کا شمار پارٹی کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے،  سمجھتا ہوں کہ وہ چند لوگ جن کی وجہ سے آج تحریک انصاف اقتدار میں ہے ان میں جہانگیر ترین شامل ہیں اور انہوں نے 2013 سے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہی عمران خان کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، اس لیے وہ بھی اس معاملے کی وجہ سے اپنے تعلقات عمران خان سے خراب نہیں کریں گے، عمران خان میں یہ خرابی کہہ لیں یا کچھ بھی، اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہوا تو وزیراعظم اس کا ساتھ نہیں دیں گے اور یہ بات جہانگیر ترین بھی جانتے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے تعلقات عمران خان سے خراب کریں گے، ان کے تعلقات ٹھیک رہیں گے۔

مزید :

قومی -