فوادچوہدری نے وزیراعظم کو تحریک انصاف پر جہانگیر ترین کا احسان یاد دلا دیا

فوادچوہدری نے وزیراعظم کو تحریک انصاف پر جہانگیر ترین کا احسان یاد دلا دیا
فوادچوہدری نے وزیراعظم کو تحریک انصاف پر جہانگیر ترین کا احسان یاد دلا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی لوگوں میں سے ہیں اور ان ہی کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور ان کا شمار پارٹی کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی وجہ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے، سمجھتا ہوں کہ وہ چند لوگ جن کی وجہ سے آج تحریک انصاف اقتدار میں ہے ان میں جہانگیر ترین شامل ہیں اور انہوں نے 2013 سے پارٹی کے لیے بہت کام کیا ہے، میرے خیال میں وہ وزیراعظم کے قریب ترین لوگوں میں سے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ہی عمران خان کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، اس لیے وہ بھی اس معاملے کی وجہ سے اپنے تعلقات عمران خان سے خراب نہیں کریں گے، عمران خان میں یہ خرابی کہہ لیں یا کچھ بھی، اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہوا تو وزیراعظم اس کا ساتھ نہیں دیں گے اور یہ بات جہانگیر ترین بھی جانتے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے تعلقات عمران خان سے خراب کریں گے، ان کے تعلقات ٹھیک رہیں گے۔

مزید :

قومی -