بھارت کو بڑا جھٹکا، جرمنی میں را کا ایجنٹ گرفتار، کتنی سزا سنادی گئی؟

بھارت کو بڑا جھٹکا، جرمنی میں را کا ایجنٹ گرفتار، کتنی سزا سنادی گئی؟
بھارت کو بڑا جھٹکا، جرمنی میں را کا ایجنٹ گرفتار، کتنی سزا سنادی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو 2 سال سے زائد  قید کی سزا سنادی گئی۔

بلدیو نامی بھارتی شہری جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی میں ملوث تھا، وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے غیر ملکی ونگ سے وابستہ تھا۔ فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے بھارتی جاسوس بلدیو کو  جرمنی کے پرائیویسی قانون کی خلاف ورزی پر 2 سال سے زائد کی سزا سنائی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بلدیو نامی جاسوس کشمیر کی تحریکوں سے وابستہ افراد اور ان کے رشتہ داروں کی معلومات اپنے سینئر افسران کو مہیا کرتا تھا، وہ جرمنی میں مقیم بھارت کے انٹیلی جنس آفیسر سے باقاعدہ رابطے میں تھا ۔