سعودی عرب میں عید پر کرفیو ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے ایسا اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

سعودی عرب میں عید پر کرفیو ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے ایسا اعلان کردیا جس کی کسی ...
سعودی عرب میں عید پر کرفیو ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے ایسا اعلان کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن  لائن) سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر پر ملک میں مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے  کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 23 سے 27 مئی تک مکمل کرفیو نافذ ہوگا۔ آخری روزے سے عید کی چھٹیوں کے 4 دن 24 گھنٹے کا کرفیو نادفذ ہو گا۔

دوسری جانب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں بھی توسیع کردی ہے۔ جزوی لاک ڈاؤن میں 22 مئی تک توسیع کی گئی ہے، کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے شام 5 بجے سے صبح 6 بجے تک بدستور کرفیو جاری رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -